پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت کاآغاز منگل سے ہوگا

ایونٹ کا نیا آفیشل سانگ بھی کل ریلیز ہوگا
Jan 27, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/PSL-TICKET-SALE-PKG-27-01.mp4"][/video]

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی فروخت کل (منگل) سے نجی کورئير کمپنی کی فرنچائز پر شروع ہوگی، پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ايونٹ کا نيا آفيشل سانگ ''تيار ہيں'' کل ريليز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی فروخت کل (منگل) سے شروع ہورہی ہے، شائقین نجی کوریئر کمپنی کی فرنچائز سے مقابلوں کے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار پورا ایونٹ مقامی گراؤنڈز پر منعقد ہورہا ہے، 20 فروری سے شروع ہونیوالے ایونٹ کے 34 مقابلے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پي ايس ايل فائيو کے ٹکٹوں کی فروخت 38 شہروں ميں نجی کوریئر کمپنی کی فرنچائز کے ذریعے کی جائے گی، کراچی ميں سب سے زیادہ 26 مقامات پر ٹکٹس ملیں گے، شائقين ايک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹس خريد سکيں گے۔

پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی فروخت صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہوگی، ليگ ميچز کے ٹکٹس کی قیمت 250 سے 4 ہزار روپے تک جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹ کی قيمت 500 سے 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 5 میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا، لاہور 14، کراچی 9، راولپنڈی 8 اور ملتان 3 ميچز کی میزبانی کرے گا۔

PSL5