میرے پاس تم ہوکے بعد حرامانی کا خصوصی پیغام

میں پھرآؤں گی

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اپنے اختتام کو پہنچا لیکن اسے دیکھنے والوں کے ذہنوں میں اس کی یادیں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ تمام تر تنازعات کے باوجود اس ڈرامے کی مقبولیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

اس ڈرامے میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والا ایک کردار ہانیہ ٹیچر کا تھا جسے معروف اداکارہ حرا مانی نے ادا کیا۔

کوئی بھی پراجیکٹ جہاں دیکھنے والوں کے ذہنوں پراپنا نقش چھوڑ جاتا ہے وہیں اس کا حصہ بننے والے افراد بھی اسے نہیں بھول سکتے۔ ہانیہ نے بھی ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر مداحوں کیلئے ایک پیغام دیا۔

انسٹا پوسٹ میں حرا نے لکھا ’’ہاں توایک اور سفر ختم ہوا، اس خوبصورت سفرمیں مجھے پیار کرنے کا، مجھ دیکھنے کا، میرے کام کو سراہنے کا بہت شکریہ لیکن میں اپنے پرستاروں کو پیچھا اتنی آسانی سے چھوڑنے والی نہیں۔ ہمیشہ ہیروئن بن کے آپ کے دلوں میں رہوں گی۔ کبھی تمکنت بن کے، گیتی کی شکل میں تو کبھی ہانیہ بن کے‘‘۔

ڈرامے کو موضوع کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں نے بھی اس میں حرا کی اداکاری کو بےحد سراہا ، اس لیے حرا نے مزید لکھا ’’ میں پھر آؤں گی ۔آپ کی محبت اور آپ کا پیار سمیٹنے اور ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کے رکھوں گی ‘‘۔

Hira Mani

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div