ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس،آصف زرداری احتساب عدالت طلب

ایک اور نوٹس جاری
Jan 27, 2020

ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری 12 فروری کو طلب کرلئے گئے۔

پیر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو  ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں طلب کرلیا۔ نیب نے سابق صدرکو ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا۔ انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو اور شریک ملزم اشفاق لغاری بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں نیب نے نامزد ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست بریت کی مخالفت کی۔ تحریری جواب بھی احتساب عدالت میں جمع کردیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔

ریفرنس کی مزید سماعت 12 فروری کو ہوگی۔