میرےپاس تم ہوکے بعدفوادچوہدری کی تجویز

آپ پچھائیں گے نہیں

خلیل الرحمان کا تحریر کردہ ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو ‘‘ اپنے اختتام کو پہنچا لیکن یہ ڈراما پسند کرنے والے اس کے سحر سے نکلنے میں یقیننا تھوڑا وقت لیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اس ڈرامے کی مقبولیت سے متاثر ہو کر پروڈکشن ٹیم کیلئے مبارکباد کے علاوہ ایک زبردست تجویز بھی لے کر آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے آخری قسط کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ڈرامے کو بہترین قراردیتے ہوئے پوری کاسٹ، رائٹر کو زبردست دادوتحسین کا مستحق قراردیا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ امیزون اور نیٹ فلکس سے دوبارہ کہتا ہوں کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں سرمایہ کاری کریں۔ یہ بھارت سے بہت بہترہیں جبکہ ہمارا میوزک بھی ان سے کہیں آگے ہیں۔ آپ پچھتائیں گے نہیں۔

واضح رہے کہ بے انتہا پسند کیے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی دراصل مادہ پرست عورت اورمرد کی بیوفائی پر مبنی تھی مہوش (عائزہ خان ) شوہردانش (ہمایوں سعید ) اور بیٹے کو چھوڑکردولت کی لالچ میں شہوار(عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے جو خود بھی اپنی بیوی ماہم (سویرا ندیم ) کو دھوکہ دیتا ہے۔

اس ڈرامے کی ہرنئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوجاتی اور صارفین اگلی قسط نشر ہونے تک دلچسپ میمزبناتے اور تبصرے کرتے ۔ مصنف نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div