خوبصورت اورنایاب کبوتروں کا میلہ

شائقین کواپناگرویدہ بنالیا
Jan 27, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/MUL-Pigeon-ExHIBItion-PKG-26-01.mp4"][/video]

کبوتروں کا شوق رکھنے والے افراد کیلئے ملتان میں مختلف کبوتروں کا میلہ سجایا گیا جس میں موجود دنیا بھر سے نایاب اور خوبصورت کبوتروں نے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ملتان میں ہونے والے کبوتروں کے میلے میں انڈین اور امریکن فینٹیل سمیت 20 سے زائد ممالک کے نایاب اور اعلیٰ نسل کے کبوتر میلے کی رونق بنے۔

میلے میں ڈنمارک سے لائے گئے بلیک اور براؤن ڈینش کبوتروں نے تو سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

منتظمین کا کہتے ہیں کہ اس میلے کا مقصد شوقین افراد میں کبوتروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا ہے۔

 نازو نخرے دکھاتے خوبصورت کبوتر شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔

Tabool ads will show in this div