منیٰ حادثے میں 7 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاعات
کراچی : منیٰ حادثے میں 7 پاکستانیوں کی شہادت کا خدشہ ہے، دفتر خارجہ نے پاکستانیوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا۔
ڈی جی حج سید ابو احمد عاکف نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منیٰ میں بھگدڑ مچنے کے واقعے میں 7 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔
دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے مکہ کا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا، شہری اپنے عزیز و اقارب سے متعلق معلومات 00966125277537 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ منی میں رمی کے مقام سے کچھ پہلے بھگدڑ مچنے سے 717 حاجی شہید جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوئے۔ سماء