لاہور میں کورونا وائرس کا مشبتہ کیس رپورٹ

مریض سروس اسپتال میں داخل

لاہور کے سروسز اسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے ميں کرونا وائرس کے کیس کی تردید کردی، ڈی جی ہيلتھ کہتے ہيں ملتان میں چینی باشندوں کو نزلہ زکام کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، مشتبہ کیسز کو کنفرم نہ کہا جائے، پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں۔

ملتان کے بعد لاہور میں بھی ایک شخص کو کورونا وائرس کے شبہ میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مشبتہ مریض جمعہ کو چین کے صوبہ ووہان سے پاکستان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ مشبتہ مریض کو تیز بخار، سردی، گلے میں سوجن اور فلو جیسی علامات کی شکایت تھی، مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر ہے، مریض کے سیمپل مزید تحقیقات کیلئے اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوادیئے گئے ہیں۔

مزید جانیے : کورونا وائرس سے مزید 9 ہلاک، تعداد 26 ہوگئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔

نمائندہ سماء دانيال عمر سے گفتگو ميں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگير کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ملتان میں چینی باشندوں کو نزلہ زکام کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، نشتر اسپتال ميں مشتبہ کیسز کو کنفرم نہ کہا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی باشندوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس دو تین دن میں مل جائے گی،  پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں۔

ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ نزلہ، زکام اور کھانسی کورونا وائرس کی علامات ہیں، تمام ایئر پورٹس پر چین سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div