وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک استحقاق، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

میر عبدالقدوس بزنجو نے تین تحاریک جمع کرائی تھیں

بلوچستان کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تحریک استحقاق جمع کرانے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28 جنوری کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ ٹوئٹر پر جاری ہے۔ صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو پر کڑی تنقید کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں جمع

سینٹر سرفراز بگٹی نے ٹویٹ کیا کہ میر عبدالقدوس بزنجو اسپیکر کی کرسی کے پیچھے چھپ کر ٹی وی پر سیاسی بیانات دے رہے ہیں، اگر وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف مہم چلانا چاہتے ہیں تو اسپیکر کی کرسی چھوڑ دیں۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ میرعبدالقدوس کا طرز عمل اسپیکر کے قوائد کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز میرعبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرخزانہ ظہور بلیدی اور سینیٹرسرفرازبگٹی کےخلاف تین علیحدہ تحاریک استحقاق اسمبلی میں جمع کرائی تھیں۔

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div