اسٹاک ایکسچینج رپورٹ، ایک ہفتے میں 534 پوائنٹس کی کمی
ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 42633 پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 42633 پر بند ہوا۔
ہفتے میں 38 ارب روپے مالیت کے 93 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7959 ارب روپے ہوگئی۔