کراچی کورنگی کراسنگ پرفائرنگ،خاتون زخمی

خاتون بیٹی اور شوہر کے ہمراہ اسکول گئی تھیں
Jan 25, 2020

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ بیٹی کا داخلہ اسکول میں کرانے آئی تھیں۔ خاتون اسکول کے باہر گاڑی میں بیٹھی شوہر اور بیٹی کا انتظار کر رہی تھیں کہ نامعلوم افراد خاتون کے قریب آئے اور گولی مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر واردات کی غرض سے گاڑی کو گھیر لیا۔

ابتدائی بیان میں خاتون کا کہنا تھا کہ 2 افراد اچانک آئے اور گولی مار کر فرار ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے،28 سالہ خاتون حاملہ ہیں اور انہیں سینے میں گولی ماری گئی، تاہم بچے اور ماں دونوں کی حالت ابھی تک بہتر ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تاہم ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div