بالائی علاقےشدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک
Jan 25, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Weather-Ocvo-25-01-1.mp4"][/video]

ملک کے بالائی علاقے آج بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود ہے۔

ہفتے کو محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بگروٹ میں منفی 13، استور میں منفی 12 جبکہ پارا چنار، گوپس اورکالام میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت میں پارہ منفی 5 اور راولاکوٹ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ چند مقامات پر آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div