جھنگ،10 سالہ بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

مقدمہ درج

پنجاب کے ضلع جھنگ میں پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اس کے سگے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سلسلہ ایک سال سے چل رہا تھا۔

ڈی ایس پی رحمان قادر نے کہا ہے کہ دو دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بچی نے بیان دیا تھا کہ اس کے ساتھ اس کے والد نے زیادتی کی ہے۔ بچی کو ڈھونڈنے کرنے کے لیے ڈی پی او  نے ایک ٹیم تشکیل دی۔

ڈی ایس پی  کے مطابق نشاندہی کے بعد تھانہ کوتوالی کے علاقہ بستی مورو والی میں بچی کو ڈھونڈ نکالا۔ بچی اور اس کی والدہ کو لے کر تھانہ لائے اور فوری طور پر ایف آئی آر درج کی۔ بچی کا میڈیکل کروایا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے یہ معاملہ چل رہا تھا۔ پہلے بچی نے مجھے بتایا اور میں نے اپنی آنکھوں سے بھی دیکھا۔ جب میں نے اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کرتی تو مجھے مارتا تھا۔ مجھے دھمکیاں لگاتا تھا کہ میں تجھے قتل کردوں گا اگر تونے کسی کے آگے بات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار آگے بڑھایا جائے گا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div