کراچی:فضامیں بڑھتی آلودگی صحت کےلیےنقصان دہ قرار

يخنی استعمال کريں

کراچی ميں آلودگی کی شرح تيزی سے بڑھ رہی ہے۔ بچے،بوڑھے سب ہی متاثر ہورہے ہيں۔

کراچی شہر کی آبادی کا40 فيصد حصہ آلودہ ماحول سے متاثر ہونے لگا ہے۔ بچوں کی صحت کو بھی آلودہ فضا سے خطرات لاحق ہيں۔ ماہر اطفال ڈاکٹر وسيم جمالی نے بتایا ہے کہ آلودہ فضا ميں سب سے زيادہ بچے اور بوڑھے متاثر ہورہے ہيں۔

ان کا کہنا ہے کہ دمہ کے مريض پہلے سرد موسم ميں آتے تھے، تاہم اب پورے سال ہی آتے ہيں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ شہری احتياط کريں، چہرہ ڈھانپ کر باہرنکليں۔ اس کے علاوہ انھوں نے مشورہ دیا کہ آلودہ فضا ميں بيماری سے بچنے کيليے يخنی استعمال کريں۔

POLLUTION

Tabool ads will show in this div