نقيب اللہ قتل کيس:5پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت کو 3ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکا حکم
Jan 24, 2020
[caption id="attachment_1119007" align="alignnone" width="640"] فوٹو: فائل[/caption]

نقيب اللہ قتل کيس ميں گرفتار 5 پوليس اہلکاروں کی ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔

کیس کے گرفتار پانچوں پوليس اہلکاروں نے عدالت ميں ضمانت کےليے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

پانچوں پوليس اہلکار محمد اقبال، غلام نازک، اللہ يارکاکا، شکيل فيروز اور رئيس عباس نقيب اللہ کے قتل کے الزام ميں جيل ميں ہيں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کو 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے ديا۔

کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ ملزم سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 7 پولیس اہلکار مفرور ہیں۔

NAQEEBULLAH

Tabool ads will show in this div