پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

گزشتہ سال زرمبادلہ17ارب 29کروڑڈالرتک پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ ذخائر 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک کے ہیں، جہاں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 27 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 11 ارب 73 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 54 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اے ڈی بی نے گزشتہ سال 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیئے گئے۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانے کیلئے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر ایمرجنسی بجٹ سپورٹ اور 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

FOREIGN RESERVES

Tabool ads will show in this div