حب: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،3 افراد جاں بحق
شدید زخمی کراچی منتقل کردیئے گئے

آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر گڈانی موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی۔
لاشوں کو ضروری کارروائی اور معمولی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ شدید زخمی کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 5 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ مسافر بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔