مسجد الحرام، مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

Sep 24, 2015

Eid namaz5

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/EID-MAKKAH-MADINA-PKG-HASSAN-ABBAS-24-091.mp4"][/video]

مکہ: سعودی عرب میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سر جھکا کر امت کے اتحاد اور سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنی بخشش کی دعائیں کیں۔

مسجدالحرام میں لاکھوں فرزندان توحید ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ سنت ابرہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جھکے۔

مزید پڑھیے: منیٰ میں رمی کےدوران بھگدڑ، 310 حاجی شہید

نماز عیدالاضحیٰ ادا کرنے کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی، ہر مسلمان نے اپنے لیے بھی دین و دنیا کی سرخروئی مانگی۔

Eid namaz3

مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا، یہاں بھی لاکھوں مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہوئے۔ عاشقان مصطفیٰ نے پروردگار کی رضا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کی دعائیں کیں، امت کے اتحاد اور شیروشکر ہوجانے کی بھی ہر مسلمان کے لبوں پر تھی۔ سماء

masjid ul haram

EID UL AZHA

million of muslims

makkah mukarma

masjid nabvi

offer eid prayer

sunnat ibrahim

#MinaStampede

Tabool ads will show in this div