کروناوائرس کاخطرہ، چین سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کافیصلہ

لاہور ایئرپورٹ پر ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کردیئے گئے
فوٹو : اے ایف پی
فوٹو : اے ایف پی
فوٹو : اے ایف پی

کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، لاہور ایئر پورٹ پر ویکسی نیشن کے کاؤنٹر قائم کردیئے گئے، چین سے آنیوالے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ پی آئی اے نے بیجنگ ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چین میں انسان کی سانس کی نالیوں پر اثر انداز ہونے والا انتہائی خطرناک کرونا وائرس کا حملہ قابو میں نہیں آرہا، امریکا، تھائی لینڈ جنوبی کوریا اور جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں وائرس پھیل چکا ہے، پاکستانیوں کو بھی کرونا وائرس نے خوف می‍ں مبتلا کردیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے چین سے آنیوالے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی ہدایت کردی۔

سیکریٹری صحت نے تمام اضلاع کے انتظامی عہدیداروں کو کہا ہے کہ چین سے آنیوالے مسافر اگر بخار یا فلو کی شکایت کریں تو ان کے ٹیسٹ کئے جائیں، صوبے کے سی ای اوز کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتياطی تدابير پر ٹریننگ  دے دی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کاؤنٹر بھی قائم کردیا گیا، براستہ چین آنیوالے دیگر ممالک کے مسافروں کی بھی چیکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی بیجنگ ایئرپورٹ پر پاکستان آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بيجنگ ميں پی آئی اے انتظاميہ اور فضائی عملے کو ہدايات جاری کردی گئیں، وزارت صحت بھی بيجنگ سے آنیوالوں کے اسکريننگ کےاقدامات کرے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز بيجنگ سے اسلام آباد کيلئے ہفتہ وار پروازيں چلاتی ہے۔

Tabool ads will show in this div