شمعون عباسی بھی خلیل الرحمٰن قمر پر برہم

خلیل صاحب ڈرامہ ختم ہوگیا ہے، شمعون عباسی

اداکار شمعون عباسی بھی ہدایت کار اور رائٹر خلیل الرحمٰن قمر پر برہم ہوگئے ۔

شمعون عباسی نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں رائٹر خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا ہے اس کے لئے خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی‘۔

 اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ خلیل صاحب ڈرامہ ختم ہوگیا ہے 

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو اپنے ڈرامےمیرے پاس تم ہو میں ایک خاتون کو اخلاق سے گرے ہوئے کردار میں دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے کینرڈ کالج فار ویمن نے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ گزشتہ روز بات چیت کا سیشن طالبات کے احتجاج پر منسوخ کردیا۔

 

Shamoon Abbasi

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Tabool ads will show in this div