سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو کرانے کی یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا تنازع بالآخر طے ہوگیا، چیف سیکریٹری سندھ کی اسلام آباد طلبی رنگ لے آئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔


سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا تنازع بالآخر حل ہوگیا، چیف سیکریٹری سندھ کی مسلسل 2 روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں رنگ لے آئیں، سندھ حکومت نے گھٹنے ٹیک ہی دیئے اور الیکشن کمیشن نے صوبے میں 18 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔


الیکشن کمیشن سے جاری اعلامئے کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کرائی گئی۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ 2 ہفتوں میں 3 بار سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان مؤخر کیا گیا، شیڈول 13 دسمبر کی بجائے 18 دسمبر کو جاری کرنے کے اعلان کا مقصد سندھ حکومت کو تیاری کا مزید وقت دینا ہے۔ سماء

کی

کو

سندھ

Video

paypal

hezbollah

lost

press

tariffs

warrant

Tabool ads will show in this div