کراچی کی سرد راتیں اورکرکٹ کےمزے

نوجوانوں کی دلچسپی
Jan 23, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Winter-Cricket-PKG-23-01.mp4"][/video]

کرکٹ کراچی والوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ موسم سرما کو انجوائے کرنے کیلئے نوجوانوں نے شہر سے میلوں دور پکنک پوائنٹ کو کرکٹ میدان میں تبدیل کردیا۔

کراچی میں کرکٹ کے ديوانے بستے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل میدانوں سے نکل کر گلی محلوں اور تفریحی مقامات تک جا پہنچا ہے۔ نوجوانوں نے پکنک پوائنٹ کو بھی کھیل کا ميدان بناليا  اور ونٹر نائٹ کرکٹ ليگ شروع ہوئی جس ميں خوب چھکے اور چوکے لگے۔

کھلاڑیوں کے دوست احباب بھی کئی ميل کا سفر کرکے بڑی تعداد ميں ميچ ديکھنے پہنچے۔ یہاں موجود کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سردی ميں ميچ کا بھی اپنا ہی مزا ہے۔ سردی کی راتوں میں کھيل کے ساتھ گرما گرما چائے کا بھی دور چلتا رہا۔

Tabool ads will show in this div