حکومت اوراپوزیشن کےملاپ سےالیکشن کمیشن مکمل،اراکینِ پارلیمنٹ کاتبصرہ
انتخابی دھاندلی کی گونج دبنےکی امید

اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کو سیلیکٹڈ کہتی رہی،جبکہ حکومت نے اپوزیشن کو کرپٹ قرار دیا۔ایک دوسرے کو یہ طعنے دینے والوں نے مل کر ادھورا الیکشن کمیشن مکمل کردیا۔ امکان ہے کہ اِس مشترکہ مثبت پیشرفت سے انتخابی دھاندلی کے الزامات ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ ایک دوسرے کیخلاف شعلہ بیانی کرنے والی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان پر اتفاق رائے سے انتخابی دھاندلی کی گونج دبنے کی امید ضرور بندھ گئی ہے۔
ECP
POINT OF ORDER
تبولا
Tabool ads will show in this div