آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی پرویز مشرف تک محدود نہیں رہے گی، قانونی ماہرین و سیاستدان

ویب ڈیسک


اسلام آباد : سیاستدان اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سابق صدر پرویز مشرف تک محدود نہیں رہے گی۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام سیاسی رہنماؤں نے فوجی آمروں کو خوش آمدید کہا، آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا معاملہ سب کو ڈبونے کی شرارت ہے، اس سے عدلیہ کی آزادی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی گئی تو آئین کے مطابق سب پر ذمہ داری عائد ہوگی۔ سلمان اکرم راجا نے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کو سیاسی فیصلہ قرار دیا۔


سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ماضی کی باتیں اٹھائیں گے تو ان ججز کو بھی دیکھنا ہوگا جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا، ہم جتنا کریدیں گے اتنی ہی باتیں نکلیں گی۔


ان کا کہنا ہے کہ سب سے غلطیاں ہوئیں، ملک میں جمہوریت آگئی اب اس پر چلنے دینا چاہئے، تقریباً تمام سیاسی رہنماؤں نے فوجی آمروں کو خوش آمدید کہا، اجتماعی طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔


عاصمہ جہانگیر کہتی ہیں کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا معاملہ سب کو ڈبونے کی شرارت ہے، اس سے عدلیہ کی آزادی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، حکومت آرٹیکل 6 کے معاملے میں ججز کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ سوموٹو نوٹس سے متعلق قانون میں سپریم کورٹ کے اختیارات واضح کئے گئے ہیں، کراچی امن و امان کیس میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کی موجودگی پر واضح فیصلہ نہیں دیا گیا، ازخود نوٹس کے مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق بھی ہونا چاہئے۔


پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سابق صدر کو انکار کرنا طے شدہ نہیں تھا، انہوں نے کسی اصول کے تحت نہیں ذاتی معاملات پر انکار کیا۔


وہ کہتے ہیں کہ حکومت اپنے طور پر آرٹیکل 6 کا کیس نہیں بنارہی، 12 اکتوبر کو منتخب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے اور مارشل لاء نافذ کرنے کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جاتا، آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا گیا تو آئین کے مطابق سب پر ذمہ داری عائد ہوگی۔


پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس لینے کا اختیار کسی ایک فرد کے پاس نہیں ہونا چاہئے، سینئر ججز کی کمیٹی بنادی جائے جو دیکھے کہ معاملہ عوامی بنیادی حقوق کا ہے یا نہیں، جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ہیں ان پر پابندی لگادینی چاہئے۔


سپریم کورٹ کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے دوران پرویز مشرف کے شواہد کی روشنی میں عدالت ذمہ داروں کا دائرہ کار بڑھا سکتی ہے، حکومت کی جانب سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ سیاسی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور غریب و نادار شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ازخود نوٹس لیا جاسکتا ہے، بہت سے سوموٹو ایکشنز کے باعث مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات کا تصادم ہوا، لاپتہ افراد کا معاملہ بہت پہلے اپنے انجام کو پہنچ جانا چاہئے تھا، ہماری حتمی کردار ادا نہیں کرسکی۔


جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوامی مقامات، مساجد، امام بارگاہوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے حرام اور ناجائز ہیں، یہ حملے دنیا و آخرت دونوں میں تباہی کا باعث ہیں، سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کرنے والے بھی اسی زمرے میں آتے ہیں، فلسطین میں حالات بالکل مختلف ہیں وہاں ہمارے مسلمان بھائی بے سروسامانی کے عالم میں لڑ رہے ہیں۔ سماء

کے

gilgit

law

father

taylor

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div