بنوں:جعلی کرنسی کا لین دین،مبینہ ملزم گرفتار

پولیس کوشکایت ملی تھی

بنوں سٹی پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی کے لین دین میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے جعلی نوٹ برآمد کرلئے۔

ایس ایچ او سٹی بنیامین خان نے بتایا کہ مسمی جنید ولد محمد سکنہ کوٹکہ جمعہ خان جعلی کرنسی کے ذریعے تاجروں کو لوٹ رہے تھے ۔ مبینہ ملزم کا ہدف خصوصاَ پنجاب سے آنے والے تاجر ہوتے تھے اور وہ انھیں جعلی نوٹ دیا کرتے تھے۔ پولیس کو جب شکایت موصول ہوئی تو مخبر کے ذریعے مبینہ ملزم کا پتہ لگایا گیا اور مخبر کی اطلاع پر ہی مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے 24 ہزار کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

ایس ایچ او نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی واردات میں ملوث دھوکہ بازوں کے خلاف متعلقہ پولیس تھانے کو اطلاع دیں ۔

fake currency

Tabool ads will show in this div