پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹرمپ

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ڈیوس میں ملاقات
Jan 21, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/ImranTrump.mp4"][/video]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے، کہتے ہیں کہ پاکستان کے اتنا قریب پہلے کبھی نہیں تھے جتنا آج ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس کانفرنس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، معید یوسف جبکہ امریکی وفد میں ایوانکا ٹرمپ سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ملاقات پر خوشی ہورہی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ماضی میں پاکستان کے اتنا قریب نہیں تھے جتنے اب ہیں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع میں کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم یقیناً اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div