بلاول بھٹوزرداری کی عمران خان اور حکومت پر کڑی تنقید

یہاں ایک نہیں دو پاکستان نظر آرہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
Jan 21, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Sot-Bilawal-21-01.mp4"][/video]

بلاول بھٹو زرداری ايک بار پھر وزيراعظم پر برس پڑے، کہتے ہيں حکومت غريب دشمن پالیسیوں پر عمل کررہی ہے، بجلی اور گيس کا بحران پيدا کر کے عوام کا معاشی قتل کيا جارہا ہے، عمران خان جس طرح حکومت چلا رہے ہیں اس سے نظر آرہا ہے کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، عوام کے حق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت پر سندھ کو کمزور کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگا ديا۔

چيئرمين پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھابيجی پمپنگ اسٹيشن پر پانی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسائل حل کرنے کيلئے کوشش جاری ہے، یہ ہماری اولين ترجيح ہے، کراچی کو پانی کی فراہمی ميں 100 ايم جی ڈی کا اضافہ کررہے ہيں، ایک دن میں صوبے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی پانی کا مسئلہ حل کرینگے، وفاق سندھ کے پانی کا حصہ دے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سندھ میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، سندھ کے عوام ہم سے ناراض ہیں، وزیراعلیٰ سے حساب مانگا جائے گا تو اسے اختیار ہونا چاہئے کہ اپنی ٹیم بنائے، پولیس کا احتساب منتخب حکومت کرسکتی ہے، ہمارا اعتراض مسنگ پرسنز اور ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں، پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوسکتا ہے تو سندھ کا بھی اسی طریقے سے ہونا چاہئے۔

بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان نے کراچی کو ڈی سیلینیشن منصوبہ دینے کا وعدہ کیا گیا، یہ کے فور کو بھی سبوتاژ کررہے ہیں، وفاق نے اب تک کراچی کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، وفاق ہمارا حق دے اور اپنے وعدے پورے کرے۔

پی ٹی آئی حکومت کو ایک بار پھر کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خود گر جائیں گے، ہم معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے، یہ حکومت عوام دشمن ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں بڑھادی دی گئیں، آٹے کا بحران پیدا کردیا، یہ سراسر ناانصافی ہے، اپنے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے دو نہیں ایک پاکستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب دشمن پالیسیوں سے صاف نظر آرہا ہے کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div