حکومت کا یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم اس اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس دستیاب ہونے کی صورت میں ہی فراہم کی جائے گی، گیس کی عدم دستیابی تک ان سے معذرت خواہ ہیں۔


شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو  ہفتے میں 3 اور صنعتوں کو ایک دن گیس نہیں ملے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہم ایک ماہ بند رہے گی۔ سماء

میں

کی

کا

سے

Video

فیصلہ

players

warrant

Tabool ads will show in this div