ٹک ٹاک پر اسلحہ دکھانے والے دو نوجوان گرفتار

اسلحہ برآمد
Jan 21, 2020
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/WhatsApp-Video-2020-01-21-at-2.49.18-PM.mp4"][/video]

سیالکوٹ پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ کے تین دوستوں نے دو پستول ہاتھوں میں لہراتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی جہاں سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوانوں کی اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور تین میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار نوجوانوں میں عبداللہ طاہر اور علی اصغر شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کرکے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گرفتار نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شہرت حاصل کرنے کیلئے اسلحہ کی نمائش کی تھی۔

Tabool ads will show in this div