معمولی ناراضگی پر دوست نے دوست پر تیزاب پھینک دیا

دونوں کی فیس بک سےموبائل فون پر دوستی ہوئی تھی

بورے والا میں دوست نے معمولی ناراضگی پر تیزاب پھینک کر دوست کا چہرہ مسخ کر دیا جبکہ متاثرہ نوجوان کی ایک آنکھ بھی متاثر ہوگئی۔

دونوں کی فیس بک سے موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی۔

بستی احاطہ شاہنواز کے 18 سالہ نوجوان احمد پر اسکے اپنے ہی دوست ریاض نے معمولی ناراضگی پر چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔

متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسے نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزم گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div