شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 13 زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


میران شاہ : شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، بنوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


پاک افغان سرحدی علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائیس سے کیا گیا، دھماکے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعد فورسزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔


ادھر بنوں شہر سے 8 کلو میٹر دور تھانہ میریان کے علاقے میں مختلف مقامات پر نصب 3 ریموٹ کنٹرول بموں کو ناکارہ بنادیا گیا، پولیس کے مطابق بم کی اطلاع مقامی افراد نے دی جس پر پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پہنچی اور ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد بموں کو ناکارہ بنادیا گیا، بموں کا وزن 30 تیس کلوگرام تھا۔ سماء

میں

زخمی

defence

compromise

missiles

democratic

piracy

Tabool ads will show in this div