سردموسم:امریکی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج

آسٹریلیااوراسپین میں طوفان نے تباہی مچادی
Jan 21, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/YS20INT20weather20PKG2020-0120ABDULLAH1.mp4"][/video]

امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کرديا ۔ آسٹریلیا اوراسپين ميں طوفان نے تباہي مچائی جبکہ کينيڈا بھی يخ بستہ ہواؤں کی لپيٹ ميں ہے ۔

امريکہ کی رياستوں کو برف باري نے گھير ليا ۔ایریزونا، نیو میکسیکو، نیواڈا، کولوراڈو اور یوٹاہ میں خون جمادينے والي ٹھنڈ سے لاکھوں شہري متاثرہیں۔

بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے پروازوں اور ٹرينوں کے شيڈول کو تبديل کرنا پڑا۔

کینیڈا میں شدید برف باری نے تباہی مچادی ۔ نیوفاؤنڈ لینڈ میں اتني برف پڑی کہ سڑک پر کھڑی گاڑياں تک دھنس گئيں ۔ شدید برفباری کے باعث شہری گھروں ميں محصور ہوکر رہ گئے ۔

آسٹريليا کے دارالحکومت کينبرا ميں تيز بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے ۔ آسمانی بجلی گرنے سے 2 سياح زخمی ہوئے۔

اسپين ميں طوفان گلوريا نے ايک شہری کی جان لے لی، درجنوں پروازيں منسوخ ہونے سے سیکڑوں مسافر گھنٹوں ائیرپورٹ پر پھنسے رہے۔