پی ایس ایکس میں مندی، انڈیکس 43 ہزار سے گرگیا

کاروبار کے اختتام پر 420 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، سرمایہ کاروں کے 52 ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج (پیر کو) کاروبار کا آغاز 43 ہزار 167 پوائنٹس کی سطح سے ہوا، ابتداء میں پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک موقع پر 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 302 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار میں تیزی کا یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہا اور 100 انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی گئی، ایک موقع پر انڈیکس 535 پوائنٹس تک گر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس مجموعی طور پر 420 پوائنٹس کمی کے ساتھ 42 ہزار 747 پوائنٹس پر بند ہوا۔ شیئرز کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 52 ارب روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8085 ارب روپے سے کم ہو کر 8033 ارب روپے رہ گیا۔

پیر کو پی ایس ایکس میں گیارہ کروڑ 62 لاکھ 80 ہزار 800 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 6 ارب 19 کروڑ 63 لاکھ 67 ہزار 317 روپے ہے۔

PSX

Tabool ads will show in this div