چھوٹےدکانداروں پرعائدٹیکسزختم کئےجائیں،وزیراعظم

انسپکشن اورغیرضروری سرٹیفکیٹس کانوٹس

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں کو انسپکشن اورغیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئےجانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کوآبزرویشن بھیج دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں کے مسائل سے متعلق صوبائی وزرائے اعلی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مشاورت کی ہے۔ عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

وزیراعظم کی آبزرویشن پر صوبائی حکومتیں متحرک ہوگئی ہیں اور 15 چھوٹے دکانداروں پرغیر ضروری ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 74 مختلف کاروبار پر انسپکشن کی شرط ختم کردی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div