انتخابات میں دھاندلی روکنےکیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کانظام متعارف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : نادرا نے انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا فول پروف نظام متعارف کرا دیا۔ نئے نظام کے تحت ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹرکی تصدیق ہو سکے گی۔۔ چئیرمین نادرا کہتے ہیں یہ نظام ۔۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی منظوری کے بعد قابل عمل ہو گا۔


نادرا ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں چیرمین نادرا طارق ملک بتایا کہ الیکٹرانگ ووٹن مشین سے جعلی ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکیں گے۔ ووٹ کی تصدیق ووٹ ڈالنے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پر ہوگی، ہر ووٹر کی تصدیق الیکٹرانگ انگوٹھے کے نشان سے ہوگی اور کامیاب الیکٹرانک تصدیق کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔


طارق ملک نے بتایا کہ ووٹر کی تصدیق کے بعد الیکٹرانک مشین کے ذریعے اسکرین پر موجود نشانات کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا، یہ مشین اردو اور علاقائی زبانوں میں ہدایات دے سکتی ہے،،ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد الیکٹرانک پرچی جاری ہوگی ۔ الیکٹرانک مشین بیٹری سے بھی چل سکے گی۔


الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔ سماء

میں

steel

Tabool ads will show in this div