ضمنی انتخاب ؛ پنجاب کے 5 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری
اسلام آباد : پنجاب کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں، 17 لاکھ 12 ہزار 203 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
قومی اسمبلی کے 3 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میلہ اکتوبر میں لگے گا، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور میں 4 لاکھ 28 ہزار 529 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ای سی پی کے مطابق این اے 154 لودھراں میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، این اے 144 اوکاڑہ میں 3 لاکھ 16 ہزار 299 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پی پی 147 لاہور میں 2 لاکھ 81 ہزار 534 جبکہ پی پی 16 اٹک میں 2 لاکھ 6 ہزار 669 ووٹرز اپنا نمائندہ چنیں گے۔ سماء
ECP
PTI
PUNJAB
IMRAN KHAN
AYAZ SADIQ
NA122
Bye Election
تبولا
Tabool ads will show in this div