وزیراعلیٰ سندھ سرکاری افسران کی عید چھٹیوں میں رکاوٹ بن گئے

Sep 23, 2015

CM SINDH

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ عید قربان کی تیاریوں پر نکلنے والے افسران کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اچانک سندھ سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، افسران عید کی تیاریاں چھوڑ کر وزیر اعلیٰ کے اجلاس کی تیاریوں میں لگ گئے۔

گھروں سے عید پر نکلنے والے افسران دوڑیں لگاتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ پہنچنا شروع ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ محکمہ زراعت کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سماء

cm sindh