عائزہ خان ‘‘میرے پاس تم ہو‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ نامزد

پاکستان انٹرنینشل ایوارڈزمیں نامزدگی پرعائزہ کااظہارتشکر
تصاویر: انسٹا گرام

عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ‘‘ سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔

عائزہ کو اس ڈرامے پر پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ 2020 کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹا گرام پوسٹ میں نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔

عائزہ کے علاوہ اس کیٹگری میں حنا الطاف، مومل شیخ، سجل علی، صبا قمر، ثناء جاوید ، سارہ خان اور صنم بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

Ayeza Khan

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div