سندھ حکومت مان گئی، بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو کرانے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں گھٹنے ٹیک کر غیر یقینی ختم کردی اور الیکشن 18 جنوری کو ہی کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، فیصلے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


سندھ حکومت کی ایک نہ چلی اور اس نے الیکشن کمیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک ہی دیئے، تمام ابہام دور اور بلدیاتی الیکشن پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے۔


وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں مقامی نمائندوں کا انتخاب 18 جنوری کو ہی ہوگا، صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کردیا۔


وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کسی ادارے سے تنازع نہیں چاہتے، ووٹر لسٹ کی درستی اور مقناطیسی سیاہی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانا چاہتے تھے تاہم الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق الیکشن جنوری میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔


صوبائی وزیر سکندر میندھرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مارچ کے بجائے جنوری میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ سما

کا

کو

سندھ

Video

فیصلہ

lost

warrant

Tabool ads will show in this div