خراب موسمی حالات کےباوجودپولیوورکرزکابھرپورعزم

سردی اور
برف سےڈھکےراستے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Swat-Polio-Workers-Pkg-17-01-Ars.mp4"][/video]

سوات کے برف پوش پہاڑی راستوں کی بندش کے باوجود پولیو ورکرز اس مہم ميں حصہ لے رہے ہيں۔

پولیو کے خلاف جنگ کا عزم بھرپور طریقے پورا کیا جارہا ہے۔ سوات کی تحصیل بحرین میں پوليو مہم جاری ہے جس میں سردی کی شدت پوليو ورکرز کے عزم کو کم نہ کرسکی۔انسداد پولیو ٹیم کے رضاکار خون جمع دينے والی سردی اور 4سے 5 فٹبرف سے ڈھکے راستوں کو چيرتے ہوئے علاقے کے ايک ايک بچے کے پاس جارہے ہيں۔

ان رضاکاروں میں زیادہ تر سرکاری اسکول کے اساتذہ ہیں اور وہ بچوں کوعلم کی روشنی سےروشناس کرانےکےساتھ ان کوہمیشہ سےمعذوری سےبچانےکےلئےپولیومہم کےدوران اپنی خدمات پرفخرکرتےہیں۔

Tabool ads will show in this div