احمدشہزاد کواسکواڈ میں شامل نہ کرنےپر کیون پیٹرسن کی تنقید

انگلینڈ کے سابق معروف کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کو بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔
کیون پیٹرسن نے اعتراض کیا کہ پاکستان سپر لیگ اور دیگر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں احمد شہزاد کی کارکردگی دیگر کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنا بےوقفی ہے۔
Just seen the team that PAKISTAN have picked to play Bangladesh. How on this planet can @iamahmadshazhad NOT be in that squad??? His PSL numbers and domestic number are so much better than the batter picked ahead of him! STUPID!
— Kevin Pietersen? (@KP24) January 16, 2020
پاکستان نے بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں فخر زمان کو بھی ڈراپ کیا ہے لیکن متبادل کے طور پر احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا گیا۔
پچھلے سال پی ایس ایل میں احمد شہزاد نے 51.83 کی اوسط سے 311 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن اور احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ میں ایک ہی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔