بلوچستان کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
کوئٹہ : کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر بس اور ٹریلر میں تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمی پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مسافر بس جیوانی سے کراچی جارہی تھی، بسول کے مقام پر مخالف سمت سے آنیوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سماء
Coastal Highway
Bus and Trailer Crash
Ormarra
تبولا
Tabool ads will show in this div