کینیڈین بائیکرروزی نےقبول اسلام کی ویڈیو جاری کردی

روزی نے ایک بارپھر پاکستان کی تعریف کی

دسمبر 2018 میں پاکستان کی سیر کیلئے آنے والی معروف کینیڈین موٹرسائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کااعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات کے بعد اب روزی نے انسٹا گرام اور اپنے یو ٹیوب چینل پر قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

طویل انسٹا پوسٹ میں روزی نے لکھا یہ میری گواہی ہے کہ وہ ایک سچے خدا پر یقین رکھتے ہیں ، اور یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول ہیں۔ یہ سب آپ لوگوں کے درمیان یا صرف خود سے خود سے سرگوشی کرتے ہوئے بھی کرسکتے ہیں۔ دل میں اس نیت کے ساتھ کہ آپ جانتے ہیں آپ کیا کہہ رہے ہیں اور آپ پورے دل سے اس راستے پر چلنا چاہتے ہیں ۔

اپنی پوسٹ میں روزی نے واضح کیا کہ میرے لیے اسلام کی سچائی بیان کرنا بہت ضروری ہے جو امن ، محبت اوریکجہتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلم افراد کے ہاتھوں سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جانے والا اور غلط سمجھا جانے والا مذہب ہے ۔ کسی بھی مذہب میں ، بہت ساری تشریحات اور ذاتی نظریات / فرقے ہوتے ہیں جو خدا کی حقیقی تعلیمات نہیں ہیں ، یہ انسانی خامی ہے۔

روزی نے اپنے حوالے سے لکھا کہ میں بہت سال سے روحانیت کے راستے پر گامزن ہوں ، اور ایک مسلمان ملک خاص طور پر پاکستان کے سفر کے اتنے سال گزارنے کے بعد ، میں نے بہت کچھ سیکھا۔ ہوسکتا ہے کہ انسان ایک مذہب کے نام پر برا کام کریں- لیکن کچھ برے افراد کی وجہ سے پوری قوم کو برا کہنا درست نہیں۔

نومسلم روزی نے نصیحت کی کہ رہنمائی حاصل کرکے اپنی سچائی خود ڈھونڈیں اور گمان کرنے سے پہلے اصل حقیقت معلوم کریں۔ دنیا نفرت ، خوف ، تعصب اور درد سے بھری ہوئی ہے اور ہرکوئی ایک دوسرے پر الزام لگانا چاہتا ہے۔ لیکن ہم یہ دیکھنے میں ناکام رہتے ہیں کہ اس میں ہم سب شریک ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ آپ کا یقین کس پر ہے ،آئیں سب ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی آپ کو بتائے گا کہ کس پر یقین رکھنا ہے۔ آپ کے اور خدا کے درمیان ایک خاص راستہ ہے اورکوئی نہیں بتا سکتا کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ قدم بہ قدم چلتے اور سیکھتے ہوئے آپ سچ تلاش کرلیں گے۔

ISLAM

Rosie Gabrielle

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div