کوئٹہ:گیس لیکیج کے3 واقعات،6 افرادزخمی

رواں ماہ 12اموات ہوچکی ہیں

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے3 مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ پر ایک دکان میں گیس کا سلنڈر اس وقت پھٹا جب وہاں موجود افراد سردی میں ہاتھ تاپنے میں مصروف تھے۔ سلنڈر دھماکے میں 3 افراد مولا داد ،معرالدین اور عطاء اللہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 کوئٹہ کےعلاقے ارباب گلی سریاب روڈ پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مریم بی بی اور اس کی 2 سالہ بیٹی بی بی صائمہ زخمی ہوگئے۔

تیسرا واقعہ طوغی روڈ کیقا آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک شخص محمد شارق ولد عبد الطیف زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں رواں سال اب تک گیس لیکیج کے باعث دھماکوں اور دم گھٹ کر 12 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div