عمران خان کو ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

Imran Khan Happy

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کو ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کی اجازت دیدی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پاکستان کے ضابطہ اخلاق کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان سمیت ارکان پارلیمنٹ کو ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ارکان پارلیمنٹ پر ضمنی انتخاب کی مہم چلانے پر پابندی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اب این اے 122 سمیت دیگر حلقوں میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم چلاسکیں گے۔ سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

election campaign

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div