پی ٹی آئی ارکان کوشکایت ہےتومیرےدروازےکُھلےہیں،علی زیدی

سازش سےزیادہ نادانی لگتی ہے
Jan 16, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Ali-Zaidi-Exclusive-Isb-Montage-16-01.mp4"][/video]

وفاقی وزیرجہاز رانی علی زیدی نے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ اپنے ہی وزیر کےخلاف پارٹی ارکان کا توجہ دلاؤ نوٹس آئے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں علی زیدہ نے بتایا کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، یہ سازش سے زیادہ نادانی لگتی ہے۔

اپنے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان کو شکایت ہے تو میرے دروازے کُھلے ہیں،مل بیٹھ کر بات کریں،7 ایم این ایز ہیں، اگر وہ چاہیں تو آج ہی وزیراعظم کے پاس جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرتا وہ ہے جس نے کوئی چیز چھپائی ہو، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سب بھائی ہیں میرے،ہم سب کراچی کے ہیں، جو بھی مجھ سے سوال کئے گئے، سب کے جوابات دئیے۔ علی زیدی نے کہا کہ انسانی تاریخ میں دشمن نہیں گراتا،اندر سے کارروائی ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی وزارت سے گیا ،عزت سے جاؤں گا، نہ کبھی خلاف قانون کوئی کام کیا نہ کسی کو کرنے دیا۔