بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور میں نئی حلقہ بندیاں مکمل، فہرستیں جاری

اسٹاف رپورٹ


پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے حلقہ بندیاں مکمل کرکے فہرستیں جاری کردیں۔


ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ انہیں 3 ہفتوں میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ نے یہ ہدف صرف 9 دنوں میں حاصل کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے 92 وارڈز میں 127 محلہ کونسل جبکہ ویلج کونسل کیلئے 198 حلقے بنائے گئے ہیں۔


ڈی سی او پشاور کا کہنا تھا کہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق ضلع پشاور کی آبادی 20 لاکھ 26 ہزار851 ہے جس میں 10 لاکھ 65 ہزار مرد اور 9 لاکھ 61 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ حلقہ بندیوں کی تشکیل میں تمام سیاسی جماعتوں اور سابق بلدیاتی نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے۔


دوسری جانب حلقہ بندیوں کی فہرستیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور یونین کونسلوں میں آویزاں کردی گئی ہیں جس کے حوالے سے اعتراضات 10 دن کے اندر داخل کرائے جاسکتے ہیں۔  سما

میں

Bushra Ansari

جاری

lost

master

resolutions

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div