آئس نشےکی فراہمی،ملزمان کےکیخلاف نئی دفعات درج ہونگی،کراچی پولیس

جلدرہائی کےپیش نظر تبدیلی کی گئی

کراچی میں منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کو آئس نشے کی فراہمی میں ملوث ملزمان کیخلاف نئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ملزمان کیخلاف دفعہ 337 جے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دفعہ337 کے تحت نا قابلِ ضمانت اور10 سال سزا ہے۔اس سلسلے میں شہر بھر میں تمام تھانیداروں کو نئی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ آئس کیس کے دفعات میں تبدیلی گرفتار ملزمان کی جلد رہائی کے پیشِ نظر کی گئی ہے،پولیس

Tabool ads will show in this div