بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز: پاکستانی اسکواڈ کااعلان آج ہوگا
سرفراز احمد، کامران اکمل، حارث رؤف کے ناموں پر غور
[caption id="attachment_1816082" align="alignnone" width="900"]
فوٹو: اے ایف پی[/caption]

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
گزشتہ روز چيف سليکٹر مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم کے درمیان ملاقات میں مشاورت کی گئی جس میں سرفراز احمد، کامران اکمل اور حارث رؤف کے نام بھی زير غور آئے۔
بنگلاديش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر راضی ہوگئی
اسکواڈ میں عماد بٹ يا فہیم اشرف کو بطور آل راونڈر شامل کرنے کا امکان ہے۔
اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کےلیے مشاورتی عمل آج بھی جاری رہے گا جبکہ ديگر 6 سليکٹرز کی رائے بھی لی جائے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تين ٹی ٹوئنٹی ميچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھيلے جائيں گے۔