مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی
مکہ: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور عمل جاری ہے جہاں پوری دنیا سے لاکھوں مسلمان مناسک حج کے فرا ئض انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔
خانہ کعبہ کے لیے نيا غلاف دو کروڑ ريال کي لاگت سے تيار کيا گيا جس میں ڈیڑھ سو کلو گرام سونا چاندی اور چھ سو ستر کلو گرام ریشم استعمال کیا گیا۔ غلاف کعبہ چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیاغلاف کعبہ کی اونچائی چودہ میٹر ہے۔
مکہ مکرمہ میں نو ذی الحج کو وقوف عرفات کے روز غلاف کعبہ کی تبدیلی کا دن بھی ہوتا ہے، اس دن جہاں لاکھوں عازمین، حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لئے میدان عرفات میں موجود ہوتے ہیں وہی دوسری طرف مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا غلاف بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔
غلاف کی تبدیلی کی تقریب نماز فجر کے بعد شروع ہوئی، نیا غلاف کعبہ دو کروڑ ریال سے زائد کی لاگت سے تیار کیا گیا۔غلاف کعبہ ریشمی اور سوتی دھاگوں سونے اور چاندی سے تیار کیا جاتا ہے۔
غلاف کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم استعمال ہوا، چودہ میٹر لمبا یہ غلاف سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے جس پر ایک سو پچاس کلوگرام سونے اور چاندی سے کشیدہ کاری کی گئی ہے جبکہ چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تياری کيلئےدارالکسوہ کےنام سےفيکٹری قائم کی گئی ہے جس میں پورا سال کام ہوتا ہے۔ سماء
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Gilaf-E-Kaaba-Pkg-23-09.mp4"][/video]