مریم نوازکی ای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواست،حکومت کونوٹس جاری

مزید کاروائی 21 جنوری تک ملتوی
Jan 15, 2020

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے اور 7 روز میں تحریری جواب مانگ ليا ہے۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وفاقی حکومت  کو ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیا پیش رفت کی۔

مریم نواز کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اب 4 ہفتے گزرنے کے بعد وفاقی حکومت کی چٹھی ملی ہے۔ چٹھی میں مریم نواز کا نام ای سی ایل  سے نکالنے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔

عدالت نے مزید کاروائی 21 جنوری تک  ملتوی کردی ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div